کوئٹہ : گوالمنڈی چوک میں بم دھماکا 2پولیس اہلکار شہید
کوئٹہ (92نیوز)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے گوالمنڈی چوک میں بم دھماکے میں 2پولیس اہلکار شہیدجبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بارودی مواد کی اطلاع ملتے ہی کانسٹیبل چیک کر رہا تھا کہ دھماکا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے گوالمنڈی چوک میں دھماکے سے دو پولیس اہلکار شہیدجبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے بارودی مواد کی اطلاع ملتے ہی کانسٹیبل اسے چیک کر رہا تھا کہ دھماکا ہو گیا۔