Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 181رنز کا ہدف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 181رنز کا ہدف
March 9, 2018

دبئی ( 92 نیوز) پی ایس ایل تھری کا رنگا رنگ میلہ دبئی میں جاری ہے ۔ اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز مد مقابل ہیں ۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  ،  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے ، ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر شین واٹسن نے کراچی کنگز  کیخلاف دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے محض 58 گیندوں پر 7 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔

ساتھی اوپنر اسد شفیق نے 16 گیندوں پر 16 رنز بنائے جب کے بعد میں آنے والے کھلاڑی کیون پیٹرسن نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 37 گیندوں پر ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے ففٹی اسکور کی ۔