Thursday, February 22, 2024

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ
March 5, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کر لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا امید ہے باؤلرز اچھی باؤلنگ کریں گے۔ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کوشش ہوگی اچھا ٹوٹل بنائیں۔ وہاب ریاض نے کہا پشاور زلمی میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ لیام ڈیوسن اور امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ بارش کے باعث میچ 15،15 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل فائیو میں دلچسپ مقابلے  اور ٹیموں کی اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے  کے لیے سر توڑ کوششیں جاری ہیں ۔ ایونٹ میں آج دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوا ہے۔ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں  جیت کیلئے پر عزم ہیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم  نے ایونٹ میں چھ میچز کھیلے ہیں  جس میں تین میں کامیابی اور تین میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب پشاور زلمی نے بھی ایونٹ میں ابھی تک چھ میچز کھیلیں  اور صرف  دو میں کامیابی حاصل کی ،،تین میں ناکامی جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ ختم ہوا۔ ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی ٹیمیں مد مقابل آچکی ہیں جس میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔