Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 67 رنز سے شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 67 رنز سے شکست دے دی
March 9, 2018

دبئی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن تھری میں سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 67 رنز سے شکست دے دی ۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو اکاسی رنز کا ہدف دیا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 58 گیندوں پر 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔
ادھر کراچی کنگزکی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بنا سکی ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے انور علی اور راحت علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔
ملتان سلطانز نو پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے آٹھ آٹھ پوائنٹس ہیں مگر بہترین اوسط کی بنا پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسری پوزیشن براجمان اور کراچی کنگر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ۔