Saturday, July 27, 2024

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا آج بڑا مقابلہ‘ اسلام آباد یونائیٹڈ فتح کی متلاشی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا آج بڑا مقابلہ‘ اسلام آباد یونائیٹڈ فتح کی متلاشی
February 7, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پی ایس ایل اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔ آج بھی دو بڑے معرکے ہوں گے۔ کراچی کنگز کا سامنا اسلام آباد یونائیٹڈز سے ہو گا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی سے ٹکرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈز جو اب تک اپنے دونوں میچ ہار چکی ہے۔ آج دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں شام ساڑھے چار بجے کراچی کنگز سے میچ کھیلے گی۔ فتح کی متلاشی اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل میں پہلی جیت کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائے گی جبکہ کراچی کنگز اپنے دوسرے میچ میں بھی شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ دوسرا میچ رات ساڑھے نو بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائیگا۔ یہ میچ ٹی ٹوینٹی کے کپتان شاہد آفریدی اور دھوکہ نہ دینے والے ون ڈے کے قومی نائب کپتان سرفراز کی صلاحیتوں کا کڑا امتحان ہو گا۔ شائقین کو یہ دیکھنے کیلئے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور پشاور زلمی میں کون پہلے فتوحات کی ہیٹرک کرتے ہیں رات تک انتظار کرنا ہوگا۔