Saturday, October 1, 2022

کوئٹہ : گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش نے موسم خوشگوار بنادیا ،منچلوں نے پکنک پوائنٹس کا رخ کرلیا

کوئٹہ : گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش نے موسم خوشگوار بنادیا ،منچلوں نے پکنک پوائنٹس کا رخ کرلیا
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ میں  گردآلود ہواؤں کے بعد بارش نے موسم خوشگوار کر دیا جبکہ صبح سے جاری گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ،منچلوں نے  موسم کو انجوائے کرنے کےلئے پکنک پوائنٹس کا رخ بھی کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں دن بھر چلنے والی گرد آلود ہواﺅں کے بعد ابر رحمت برسی تو موسم بھی خوشگوار ہو گیا جبکہ کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور بھی کم ہوا شہریوں نے بھی موسمی تبدیلی کو اپنے لئے رحمت قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں پچھلے چند روز سے شدید گرمی پڑ رہی تھی بارش ہوئی تو سکھ کا سانس لیا۔ موسم ہو برسات کا تو بھلا منچلے کہاں گھر بیٹھنے کو ترجیح دینگے کچھ نے گلی محلے میں ہی بارش کو انجوائے کیا تو کچھ نے پکنک پر جانے کا بھی پروگرام بنا لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کی آنکھ مچولی مزید دو روز تک جاری رہیگی جبکہ ساتھ ساتھ ہی گرمی کی شدت میں بھی کمی واقع ہو گی۔