Sunday, October 2, 2022

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکا، تین افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکا، تین افراد جاں بحق
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکا ہوا جس میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ایک گاڑی اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں اور میتوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر امن دشمنوں کی تلاش شروع کر دی۔ دو روز قبل مستونگ میں آپریشن کر کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان میں دہشت گردی کے خطرے سے پیشگی آگاہ کر دیا تھا۔