کوئٹہ کے علاقے ہرنائی میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 10 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کا کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری دہشت گردوں کے زیر استعمال 3 کیمپ تباہ، فائرنگ کے تبادلے میں10دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ہرنائی کے پہاڑی سلسلے میں اپنے کیمپس قائم کر رکھے تھے جہاں سے نوجوانوں کو دہشت گردی کے تربیت دے کر صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے لئے بھیجا جاتا تھا۔
سیکورٹی فورسزنے علاقے میں کاروائی کا آغاز کیا تو دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں 10 دہشت گردہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے زیر استعمال تین کیمپس کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کیمپوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود جس میں دیسی ساختہ بم، ہینڈ گرینیڈ، راکٹ لانچر، کلاشنکوفیں اور مختلف اقسام کی گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں ہیں۔ علاقے میں سوئپنگ کا عمل آخری اطلاعات آنے تک جاری تھا۔