Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ کے بوائز اسکاؤٹ میں ثقافتی میلہ سج گیا

کوئٹہ کے بوائز اسکاؤٹ میں ثقافتی میلہ سج گیا
March 5, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں آباد مختلف اقوام کی خوبصورت ثقافت کو ایک چھت تلے اکھٹا کرنے کیلئے بلوچستان کی خواتین میدان میں آگئیں۔ ثقافتی میلے میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز کاروباری خواتین کو اپنے روزگار کو مزید بہتر بنانے کیلئے مددگار ثابت ہونگے۔

کوئٹہ کے بوائز سکاﺅٹ میں سجا ثقافتی میلہ جس میں صوبے کی کاروباری خواتین نے پورے صوبے کی ثقافت کو ایک چھت تلے جمع کرلیا۔ بلوچی و پشتون ثقافتی ملبوسات ہوں یا جیولری، گھریلوسجاوٹی اشیاء ہوں یا کاسمیٹکس، کتابوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کے سٹالز پر بھی خواتین امڈ آئیں۔

تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ آج بلوچستان بدل رہا ہے خواتین اب مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کاروبار شروع کر رہی ہیں تاکہ گھر کی کفالت کے ساتھ ساتھ خود بھی مستحکم ہو سکیں۔

ثقافتی میلے میں شریک شرکاءنے ایسے پروگرامز مستقبل میں بھی کروانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ صوبے کی معیشت پر بھی اسکے گہرے اثرات مرتب ہوں۔