Friday, July 30, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر دھماکا ، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر دھماکا ، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے
July 1, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ایئرپورٹ روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہیں۔ دھماکے کے بعد سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ریسکو ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ کے قریب ہی فاطمہ جناح چلڈرن پارک واقع ہے۔ دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔