Saturday, July 27, 2024

کوئٹہ کے اندوہناک واقعے پر انٹرنیشنل میڈیا کی بھر پور کوریج

کوئٹہ کے اندوہناک واقعے پر انٹرنیشنل میڈیا کی بھر پور کوریج
August 8, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان کے  میڈیاکی طرح  بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں بھی کوئٹہ کے اندوہناک  واقعے کی بھرپورکوریج کی گئی ہے عالمی میڈیا نے صحافیوں،وکلا اوربے گناہ شہریوں کی شہادت کی سخت مذمت کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارت سے بنگلادیش اورافغانستان سے امریکا تک تمام عالمی اخباروں میں سانحہ کوئٹہ ٹاپ اسٹوریز میں شامل ہے۔ برطانوی اخبارٹیلی گراف نے کوئٹہ دھماکےکوصفحہ اول پرشائع کیا اورلکھاکہ دہشت گردوں نے اسپتال کونشانہ بناڈالا۔ برطانیہ کےہی اخبار گارڈین نے بھی کوئٹہ دھماکے کواہم خبروں میں شامل کیا اورکہاکہ دہشت گردوں نے کوئٹہ کے اسپتال میں سوگواروں کونشانہ بنایا۔ امریکی اخباردی نیویارک ٹائمزنے سانحہ کوئٹہ کودن کی اہم خبروں میں شامل رکھاہےمعروف اخبار مررنے کوئٹہ دھماکے پرلکھاکہ دھماکوں سے اسپتال گونج اٹھا۔ سانحہ کوئٹہ ہندوستان ٹائمزکی تیسری بڑی خبرہےکوئٹہ دھماکے کی خبریں افغانستان کے طلوع نیوز اوربنگلادیش کے دی ڈیلی اسٹارمیں بھی ٹاپ اسٹوریزکے طورپر شامل ہیں۔