Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ کی آرٹ گیلری میں نوجوان مصوروں کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد

کوئٹہ کی آرٹ گیلری میں نوجوان مصوروں کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد
February 15, 2019
 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کی آرٹ گیلری میں نوجوان مصوروں کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ ہے نازک میرا وجود مگر تلخ میری حقیقت۔ گھونگھٹ میں چھپے زخم تلخ رویوں اور لہجوں کی مار نقش کی کوئٹہ کے نوجوان مصوروں نے جنہوں نے کینوس پر رنگ بکھر کر معاشرے میں صنف نازک پر کئے جانے والے ظلم کی کہانیاںبیاں کی۔ نوجوان مصوروں کے فن پاروں کی نما ئش کا انعقاد ایک نجی تنظیم کی جانب سے بلوچستان آرٹ گیلری میں کیا گیا۔ مصوروں نے اپنے فن پاروں میں نوجوانوں کو درپیش مسائل کی بھی عکاسی کی۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد نئے آنے والے مصوروں کوایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا کہ جہاں وہ اپنا کام پیش کر سکیں۔ نمائش میں بلوچ ثقافتی ساز سرونز کی دھن نے ماحول کوخوبصورت بنا دیا جس سے نمائش میں آنے والے شرکا خوب محضوض ہوتے رہے۔