Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ : کڈنی سینٹرمیں ٹرانسپلانٹ کے تین کامیاب آپریشن کردیئے گئے

کوئٹہ : کڈنی سینٹرمیں ٹرانسپلانٹ کے تین کامیاب آپریشن کردیئے گئے
July 31, 2017

 

کوئٹہ (92نیوز)بلوچستان کی عوام کے لئے صحت کے شعبے میں ایک بڑی خوش خبری کڈنی سینٹر کوئٹہ میں  بلوچستان انسٹی ٹیوٹ اف نیفرولوجی یورولوجی سینٹر  میں گردے ٹرانسپلانٹ کے پہلے تین کامیاب آپریشن بغیر کسی معاوضے کے کر دئیے گئے  ۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ اگر مالی معاونت کرے تو صوبے کے مریضوں کو  کسی دوسرے شہر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔

تفصیلا تکے مطابق کڈنی سینٹر کوئٹہ جہاں بلوچستان  بھر سے ہی نہیں بلکہ ہمسایہ ممالک سے بھی روزانہ گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کی ایک بڑی تعداد  علاج معالجے کے لئے آتی ہے  ادارے میں موجود   بلوچستان انسٹی ٹیوٹ اف نیفرولوجی یورولوجی سینٹر جسے قائم ہوئے صرف دو سال ہی ہوئے  اپنی انتھک محنت سے گردے کے تین   کامیاب ٹرانسپلانٹ آپریشن کئے وہ بھی بلامعاوضہ ۔

 ٹرانسپلانٹ کرانے والے مریض غریب ڈرائیور غلام حسین جس کی مالی حالت اس قابل نہیں تھی کہ وہ کسی دوسرے شہر جاکر لاکھوں روپے خرچ کر کے اپنی زندگی بچا سکتا ۔ اسے اس کی بہن نے اپنا گردہ دے کر دوبارہ زندگی دی ہے ۔

ٹرانسپلانٹ کئے گئے تینوں مریض جن میں ایک سترہ سالہ بچی بھی شامل ہے انھیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں انھیں  مکمل طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔