Tuesday, December 6, 2022

کوئٹہ : کومبنگ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے چار مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ : کومبنگ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے چار مشتبہ افراد گرفتار
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور پولیس نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ چھتر کے علاقے میں ایف سی نے دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا کر تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنا دیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کے علاقے فاروق اعظم چو ک اور غوث آبادمیں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں چار مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ ایک دوسری کارروائی چھتر کے علاقے ربیع کینال میں کی گئی جہاں ایف سی نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہو ئے دیسی ساختہ بم برآمد کر لیا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرکے ناکارہ بنا دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔