Saturday, July 27, 2024

کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ نے اپنا بیج اتار کر شہید کیمرہ مین شہزاد خان کی بیٹی کو لگا دیا

کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ نے اپنا بیج اتار کر شہید کیمرہ مین شہزاد خان کی بیٹی کو لگا دیا
August 10, 2016
کوئٹہ (92نیوز) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض شہید کیمرہ مین شہزاد خان کے گھر پہنچ گئے۔ فاتحہ خوانی کی اور شہید کے بچوں کو پیار کیا۔ تفصیلات کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سول ہسپتال خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان کے گھر گئے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہزاد خان ہمارے شہید ہیں۔ شہید کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، انہیں کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے شہید شہزاد خان کے بچوں کوبہت پیار سے اپنے پاس بلایا اور ننھے ننھے بچوں سے معصوم معصوم سوال کرنے لگے۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے اپنی وردی سے سبز ہلالی پرچم کا بیج اتار کر شہید کی کمسن بیٹی عبیرا کو لگا کر شہید کو نئے انداز سے خراج تحسین پیش کیا اور شہید کی بچی کے ساتھ سبز ہلالی پرچم کا رشتہ قائم کر لیا۔