Monday, October 3, 2022

کوئٹہ، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے تصویری نمائش

کوئٹہ، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے تصویری نمائش
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور دنیا کوبھارت کا مکرو چہرہ دکھانے کے لئے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کے شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ ہر وقت کشمیر کی آزادی کے لئے دعا گو رہتے ہیں۔ بھارت کا مکرو چہرے دنیا کے سامنے لانے کے لئے نظامت ثقافت بلوچستان اورتعلقات عامہ کی جانب سے آرٹ گیلری میں تصویر نما ئش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں لگائی گئی ہر تصویر چیخ چیخ کر بھارتی مظالم کی کہانی بیاں کر رہی تھی۔ تصویروں میں کہیں آبرو بچاتی بہنیں، تو کہیں لخت جگر کی لاش پر نواح کنا مائیں نظر آئیں۔ کہیں بزرگوں کی بے حرمتی عیاں تھی، تو کہیں آگ اگلتی گولیوں کی بو جھاڑ نظرآئی۔ نما ئش دیکھنے آئے شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ تصویر یں دیکھ کر ان کا دل خون کے آ نسو رو رہا ہے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ نما ئش کا مقصد کشمیر کی عوا م کے سا تھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔ نما ئش میں ڈیڑھ سو سے ز ائد تصویریں آویز اں کی گئیں۔ نما ئش 3 روز تک جاری رہے گی۔