Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ : کرپشن کے خلاف متحدہ محاذ کی بیوروکریسی اور کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف ریلی

کوئٹہ : کرپشن کے خلاف متحدہ محاذ کی بیوروکریسی اور کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف ریلی
May 16, 2016
کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان میگا کرپشن کے خلاف جہاں اسمبلی فلورپر اپوزیشن جماعتیں احتجاج کررہی ہیں وہاں اسمبلی سے باہر بھی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان  میں کرپشن کیخلاف متحدہ محاذ کے زیراہتمام  انوکھی ریلی میں بیوروکریسی کے بعض  افسران اور سیاست دانوں کے علامتی جنازے میٹروپولیٹن کارپوریشن سے اٹھائے گئے جو کوئٹہ کے شہریوں کی توجہ اور دلچسپی کا مرکز بنے رہے ریلی کے شرکاءبلوچستان کو کرپشن سے پاک کروکے نعرے لگارہے تھے۔ ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہناتھا کہ بلوچستان کی پسماندگی کا ایک اہم محرک کرپشن بھی ہیں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میگا کرپشن کے تمام کرداروں کوبے نقاب کیا جائے۔ بلوچستان میں بدعنوانی اور بد انتظامی کے خلاف اس سے پہلے بھی صدائے احتجاج بلند ہوتی رہی ہے تاہم اس بار  بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں  اور سیاسی و سماجی تنظمیوں کے بھرپور احتجاج  سے مستقبل میں اچھے اثرات مرتب ہونگے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔