Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ : کرپشن میں لت پت سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی جیل میں بھی موجیں

کوئٹہ : کرپشن میں لت پت سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی جیل میں بھی موجیں
July 23, 2017

کوئٹہ  (92نیوز)بلوچستان کے سیاست دانوں اور اعلیٰ بیوروکرئٹس کے کرپشن کے بعد بھی مزے، ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کو بنالیا بیٹھک جہاں شاہی کھانوں ، تاش، سوشل میڈیا ،کیبل کے ساتھ ساتھ نرم نرم کالین اور بستروں پر عیاشیاں عروج پر ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کےوہ قیدی  جو اربوں روپے کرپشن کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ تک پہنچ گئے جہاں وہ قیدی نہیں بلکہ مہمان لگتے ہیں۔

کوئٹہ کی احتساب عدالت میں زیر سماعت کیسز کے ملزمان سابق صوبائی وزیر خوراک اسفندیار کاکڑ،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اسٹاف آفیسر عمران گچکی اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک ظاہر جمالدینی نے اربوں روپے کرپشن کرنے کے بعد کوئٹہ جیل کو اپنی بیٹھک بنا لیا ہے جہاں کسی چیز کی کمی نہیں رہتی ۔۔

پرتکلف اور روایتی کھانوں کی قطار، کولڈڈرنک کی کمی ہے نہ کیبل کے بند ہونے کاغم ، فوٹیج دیکھیں تو ایسالگتا ہے کہ جیسے تین دوست کہیں باہر پکنک منارہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل ہونے والے سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ کے خلاف احتساب عدالت میں گندم خردبرد کرنے کےلئے تین ریفرنسز زیر سماعت ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک ظاہر جمالدینی نے ملازمت میں جس طرح موصوف وزیرکا ساتھ دیا اسی  طرح جیل میں بھی انکے ساتھ دے رہے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے اسٹاف افیسر عمران گچکی کے خلاف بھی احتساب عدالت میں ناجائز اثاثہ جات کیس زیر سماعت ہے۔