Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ : کانگووائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ،معصوم بچی میں وائرس کی تصدیق

کوئٹہ : کانگووائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ،معصوم بچی میں وائرس کی تصدیق
July 4, 2017

کوئٹہ (92نیوز)کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا  8سالہ معصوم بچی میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کے وبائی امراض وارڈ میں آٹھ سالہ بچی کو تشویشناک حالت میں  داخل کیا گیا۔ بچی کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے کراچی بھجوائے گئے جن کی رپورٹ آنے پر بچی میں وائرس کی تصدیق ہو ئی۔ ہسپتا ل میں کا نگو کے شبے میں مزید  دو مر یضوں کوداخل کیا گیا ہے، مر یضوں کے خون کے نمونے بھی  ٹیسٹ کے لئے کرا چی بھجوا ئے  گئے ہیں ۔ انچارج وبائی امراض وارڈ کے مطابق  رواں سا ل کا نگو کے شبے میں 35مر یض لا ئے گئے ،  10مر یضوں میں کا نگو وا ئر س کی تصدیق ہو ئی  جبکہ  کا نگو کے شبے میں علاج کے لئے لا ئے گئے 6مر یض زندگی کی بازی ہارے ۔