کوئٹہ : کالعدم تنظیم کے سربراہ اللہ نذر کی ہلاکت کی تصدیق نہ ہوسکی

کوئٹہ(92نیوز)کالعدم تنظیم کے سربراہ اللہ نذر کی ہلاکت سے متعلق خبروں کی اب تک تصدیق نہیں ہو سکی۔
تفصیلات کےمطابق کالعدم تنظیم کے سربراہ اللہ نذر کے حوالے سے متعلق مختلف خبریں کچھ دنوں سے گردش کر رہی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے ان خبروں کے حوالے سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہو پا رہی کہ کالعدم تنظیم کا سربراہ اللہ نذر ہلاک ہوا ہے یا زخمی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کالعدم تنظیم کے سربراہ کی گرفتاری سے متعلق بھی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔