Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ: کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ پر تربت سے 3 افراد گرفتار

کوئٹہ: کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ پر تربت سے 3 افراد گرفتار
December 10, 2016

کوئٹہ (92نیوز) ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں تین مشتبہ افراد گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے سوئی میں کارروائی کے دوران دو راکٹ، ایک بارودی سرنگ اور پانچ کلو بارود برآمد کر لیا جبکہ کوہلو میں بھی سرچ آپریشن کے دوران چار رائفلز اور ایک ایس ایم جی برآمد کی گئی۔

دوسری جانب تربت میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔