Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ : چمن میں حساس اداروں کی کارروائی، خود کش جیکٹس اور بارودی سرنگ بنانیوالی فیکٹری تباہ

کوئٹہ : چمن میں حساس اداروں کی کارروائی، خود کش جیکٹس اور بارودی سرنگ بنانیوالی فیکٹری تباہ
September 2, 2015
کوئٹہ (92نیوز) پاک افغان سرحدی شہر چمن میں حساس اداروں، ایف سی اور لیویز کی مشترکہ کاروائی، دیسی ساختہ بم، خودکش جیکٹس اور بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹری کو تباہ کر دیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر حساس اداروں، ایف سی اور لیویز نے چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب علاقے رحمان کہول میں کارروائی کرتے ہوئے بارود بنانے والی فیکٹری کو تباہ کردیا۔ فیکٹری سے بڑی تعداد میں خودکش جیکٹس، بارودی سرنگیں اور دیسی ساختہ تیار بم سمیت بڑی تعداد میں انکی تیاری میں استعمال ہونے والے پرزہ جات اور آلات برآمد کر لئے گئے۔