Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ : پہلی بار تین روزہ سوئمنگ چیمپئن شپ کا آغاز

کوئٹہ : پہلی بار تین روزہ سوئمنگ چیمپئن شپ کا آغاز
August 30, 2015
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ میں پہلی بار تین روزہ سوئمنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا جس میں صوبے بھر سے 100سے زائدکھلاڑیوں نے حصہ لیا ساتھ ہی ساتھ سوئمنگ کے شوقین بچوں کو بھی سوئمنگ کے حوالے سے خصوصی ٹپس دی گئیں۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوا جس میں صوبے بھر سے 100سے زائدسوئمرز نے شرکت کی چیمپئن شپ میں بیک سٹروک ،بٹرفلائی ،اورفرنٹ کرال سمیت مختلف کیٹیگری میں نوجوانوں نے اپنے ہنر کا بھرپور مظاہرہ کیا منتظمین کا کہنا تھا کہ پہلی بار ہونے والا ٹورنامنٹ اپنی مدد آپ کے تحت منعقد کیا ہے ۔ دوسری جانب سوئمرز کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھی سوئمنگ کے حوالے سے بہت سا ٹیلنٹ موجود ہے مگر حکومتی عدم توجہی کے باعث اس کھیل کے شوقین افراد مایوسی کا شکار ہیں ۔ ٹورنامنٹ تین روز تک جاری رہے گا جس میں کامیابی حاصل کرنے والے سوئمرز میں انعامات تقسیم کئے جائینگے۔