Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ پولیس نے ڈھائی سالہ بچے پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا

کوئٹہ پولیس نے ڈھائی سالہ بچے پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا
February 9, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں پولیس نے ڈھائی سالہ بچے کو دہشت گرد بنا دیا ، مشرقی بائی پاس کے ڈھائی سالہ رہائشی بلال پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا اور گرفتاری کیلئے چھاپے  بھی جاری ہیں۔ چپس اور جوس کے لئے روتا بلال پولیس کے ریکارڈ کے مطابق مطلوب دہشتگرد ہے جس نے 2017 میں یعنی ایک سال اور تین ماہ کی عمر میں مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل پر فائرنگ کی تھی ۔ پولیس موبائل پر فائرنگ کس نے کی یہ تو علم نہیں البتہ جب پولیس علاقے میں تفتیش کے لئے گئی تو بلال  کے نام کا بنا اسکول دیکھ کر سمجھی کہ کوئی بااثر شخصیت ہے ، بغیر جانچ پڑتال کئے مقدمہ درج کر ڈالا ۔ والدین کے مطابق معاملے کیلئے کئی بار تھانہ نیو سریاب کے چکر لگاچکے ہیں ،ڈی آئی جی آفس میں بھی درخواست جمع کرائی گئی ہے مگر معصوم بلال کے نام کے ساتھ دہشت گرد کا لفظ نہیں ہٹایا گیا جس پر اس کے مستقبل کے حوالے سے شدید پریشانی لاحق ہے۔ والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس فوری طورپر اس معاملے کے حل میں اپنا کردار ادا کرے ۔ دوسری جانب 92 نیو زپر خبر نشر ہونے کے بعد آئی جی بلوچستان پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔