Saturday, July 27, 2024

کوئٹہ، پولیس موبائل وین پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے کا مقدمہ درج

کوئٹہ، پولیس موبائل وین پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے کا مقدمہ درج
December 7, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں پولیس موبائل وین پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر پولیس موبائل وین پر دستی بم سے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں جبکہ سی ٹی ڈی حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔