Saturday, July 27, 2024

کوئٹہ: پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک، 2فرار، اسلحہ برآمد، ہلاک ملزم متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا: پولیس

کوئٹہ: پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک، 2فرار، اسلحہ برآمد، ہلاک ملزم متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا: پولیس
February 12, 2016
کوئٹہ (نائنٹی ٹو نیوز) کوئٹہ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔ ہلاک ملزم متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر شاہ جی چوک کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم عبدالکریم زخمی اور دو فرار ہو گئے۔ زخمی ملزم کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم پولیس کو کئی وراداتوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق علاقے میں فرار ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔