Wednesday, October 5, 2022

کوئٹہ پولیس اور ایف سی کا سرچ آپریشن، 30 مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ پولیس اور ایف سی کا سرچ آپریشن، 30 مشتبہ افراد گرفتار
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں کے سلسلے میں پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے مشترکہ سرچ آپریشن میں تیس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقوں جیل روڈ، منوجان روڈ اور سبزل روڈ پر مشترکہ سرچ آ پریشن کیا جس میں قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق سیٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ایک شخص نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔