کوئٹہ : نیب کی سیکرٹری خزانہ کےگھر کارروائی نوٹوں بھرے بکس برآمد
![کوئٹہ : نیب کی سیکرٹری خزانہ کےگھر کارروائی نوٹوں بھرے بکس برآمد](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2016/05/money.jpg)
کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان کے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے بڑا خزانہ مل گیا۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے بہت بڑا خزانہ مل گیا ۔
نیب کی کارروائی میں مشتاق رئیسانی کے گھر سے کالے دھن سے کمائے نوٹوں سے بھر ے بکس برآمد کر لئے گئے ہیں۔ نوٹ گننے کیلئے مشینیں لگا دی گئیں،اب تک تریسٹھ کروڑ کی گنتی ہو چکی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق سونے کے زیورات ، پرائزبانڈز اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری فنانس مشتاق رئیسانی پر ایک ارب سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔