Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ: نواں کلی میں مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ

کوئٹہ: نواں کلی میں مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ
January 7, 2018

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر فائرنگ سے گرفتار دہشت گرد مارا گیا جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آوربھی ہلاک ہو گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس گرفتار دہشت گرد اسفند کی نشاندہی پر گاڑی میں نواحی علاقے نواں کلی میں چھاپہ مارنے گئی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے گرفتار اسفند مارا گیا۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دو تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی تلاش کیلئے مزید نفری طلب کر لی گئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد اسفند کو حال ہی میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔