Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی ڈی ایس پی پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی ڈی ایس پی پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
February 28, 2018

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد نے ڈی ایس پی حمیداللہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک راہگیر بچہ زخمی ہوگیا۔

کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر قانون کے محافظوں پر حملہ، سمنگلی روڈ شہبازٹاون کے علاقے میں ڈی ایس پی حمیداللہ اپنے گھر سے عدالت میں اہم کیسز کے حوالے سے جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی کے دو محافظ طاہراور ایوب موقعہ پر شہید ہوگئے جبکہ واقعے میں ایک راہگیر زخمی ہوا۔

گاڑی بلٹ پروف ہونے کے باعث ڈی ایس پی حمید اللہ دستی محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد پولیس، ایف سی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقعے پر پہنچ گئے۔  

آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے موقعے دورہ کیا ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ تین حملہ آروں نے گاڑی پر دو اطراف سے فائرنگ کی تاہم گاڑی بلٹ بروف ہونے کے باعث ڈی ایس پی محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق سمنگلی روڈ کے اطراف لگے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرکے شواہد اکھٹے کئے جارہے جبکہ ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔