Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس پی اپنے محافظ اہلکاروں سمیت شہید

کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس پی اپنے محافظ اہلکاروں سمیت شہید
July 13, 2017

کوئٹہ (92نیوز)کوئٹہ میں عوام کے محافظ ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پرکلی دیبہ میں ایس پی قائد آباد اپنے محافظ اہلکاروں سمیت شہید کردیئے گئےڈرائیور زخمی ۔

تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کی خاموش فضا میں آج پھر گولیوں کی آواز گونجی ، دہشت گردوں نے ایک بار پھر عوام کے محافظوں  اور دہشت گردی کی جنگ کے صف اول کے سپاہیوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب ایس پی قائدآباد مبارک شاہ اپنے گھر کلی دیبہ سے اپنے تین محافظ اور ایک ڈرائیور کے ہمراہ تھانے کی طرف جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انھیں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی شدید زخمی ہوئے ان کے گارڈ بھی گولیوں کی زد میں آئےحملہ آور فرار جبکہ علاقہ مکینوں نے انھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔ ایس پی مبارک شاہ اور ان کے تینوں گارڈ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار گئے ڈرائیور زخمی حالت میں سول ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

 آئی جی پولیس سمیت دیگر پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا شواہد اکھٹے کرنے کے ساتھ علاقے میں سرچ آپریشن کر کے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی گئی جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلم بند کئے گئےہیں ۔