Friday, September 13, 2024

کوئٹہ ،نئے نوٹوں کی گڈیوں سے نوٹ نکالنے والا بینک ملازم گرفتار

کوئٹہ ،نئے نوٹوں کی گڈیوں سے  نوٹ نکالنے والا بینک ملازم گرفتار
June 6, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز ) ایف آئی اے نے نئے نوٹوں کی گڈیوں سے نوٹ نکالنے والا بینک ملازم گرفتار کر لیا، ملزم سے 85 لاکھ روپے برآمد کئے گئے ۔ ایف آئی نے کوئٹہ سے بنک کے ملازم دانیال ڈارکوگرفتارکیاہے ، ڈائریکٹر ایف آئی اے کوئٹہ الطاف حسین نے بتایاکہ ملزم سے85لاکھ روپے برآمد کئے گئےہیں۔ ملزم نئے نوٹوں کی گڈیوں سے بڑی مہارت سے نوٹ نکال لیتا تھا۔ عید الفطر پر تمام افراد کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ نئے نوٹ حاصل کر کے بچوں کو عیدی میں دیں ، ایسے میں نوٹوں کے سیریل نمبر سے ان کی گنتی چیک کر لینی چاہئے ۔