Friday, February 3, 2023

کوئٹہ میں 47 ویں ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا

کوئٹہ میں 47 ویں ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ میں 23 سال بعد ہونے والی 47 ویں قومی ایتھلیکٹس چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب میں ملک بھر سے ہزار سے زائد کھلاڑیوں کے مابین 44 کھیلوں کے مقابلے ہو نگے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں 47 ویں ایتھلیٹکس چیمپین شپ کا آغاز ہو گیا۔ ملک میں 23 سال بعد ایتھلیٹس مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، صوبائی وزراءو اعلی سول و عسکری شخصیات اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ وزیراعلی بلوچستان نے کھیلوں کے انعقاد کو سراہا۔ ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں نے کوئٹہ آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مقابلوں میں کامیابی کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔ 47 ویں قومی ایتھلیٹکس چیمپن شپ میں دس سے زائد ٹیموں میں ایک ہزار کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اس دوران مرد 23 جبکہ خواتین 21 کھیلوں میں حصہ لیں گی۔ کھیلوں کا باقاعدہ آغاز خواتین اور مرد کھلاڑیوں کے مابین سو میٹر ریس سے ہوا جس میں آرمی کی ٹیم سرفہرست رہی۔