Saturday, July 27, 2024

کوئٹہ میں یوم پاکستان کی تقریبات ملی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہیں

کوئٹہ میں یوم پاکستان کی تقریبات ملی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہیں
March 23, 2018

 کوئٹہ (92 نیوز) ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی یوم پاکستان کی تقریبات ملی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہیں ۔

 یوم پاکستان کے حوالے سے چمن کے ایدھی سنٹر میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب ہوئی جس میں سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر ندیم سہل ،اسکاؤٹس کرنل عثمان، ڈپٹی کمشنر اور قبائلی عمائدین سمیت طلبا وطالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ بعد میں قبائل نے یوم پاکستان ریلی نکالی ۔

 گوادر کے باباِ بزنجو اسٹیڈیم میں پرچم کشائی کے بعد  پاک فوج،بحریہ ، ایف سی ،پولیس ،لیویز  بوائز اسکاوٹس نے شاندار پریڈ کی اور فوجی بینڈ کی دھنوں پر ملی نغموں سےسماں بندھ گیا ۔   

 بارکھان میں پرچم کشائی کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس سے ایف سی پبلک سکول تک ریلی نکالی گئی ۔  زیارت کے علاقے سنجاوی کے باسیوں نے بھی قومی جذبے سے یوم

  ادھر بولان ضلع میں بھی یوم پاکستان منایا جا رہا ہے ۔ تحصیل ڈھاڈر، مچھ اور بھاگ  کے اسکولوں میں تقریری مقابلے اور ملی نغموں کے مقابلے ہوئے اور بچوں نے ٹیبلو پیش کئے ۔   

  ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے ایف سی قلعہ میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد قبائلیوں نے سبز پرچموں کے ساتھ پاکستان ہاؤس سے ایف سی قلعہ تک ریلی نکالی اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرےلگائے ۔

 ڈیرہ مراد جمالی میں ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں یوم پاکستان ریلی منعقد ہوئی جس میں ضلعی حکام ،کرنل ایف سی اور طلبا وطالبات نے شرکت کی اور فضا پاکستان زندہ باد کی نعروں سے گونج اٹھی ۔

 لسبیلہ میں کوسٹ گارڈز کے زیر اہتمام  پروقار تقریب ہوئی جس میں قبائلی عمائدین طلبا و طالبات اور شہریوں نے شرکت کی جبکہ قومی ترانے کی دھن پر سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا ۔