Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن شروع، متعدد گرفتار

کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن شروع، متعدد گرفتار
August 11, 2016
کوئٹہ (92 نیوز) – سانحہ کوئٹہ کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر کوئٹہ اور اسکے مضافاتی علاقوں میں کومبنگ آپریشن شروع، آپریشن کے دوران 2 درجن سے زائد مشتبہ افراد گرفتار بھاری تعداد میں اسلحہ برامد کرلیا گیا۔ تین روز قبل سول ہسپتال میں خودکش دھماکے جس کے نیتجے میں وکلاہ صحافی اور عام شہریوں سمیت ستر سے زائد افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم میاں نواز شریف ہنگامی طور پر کوئٹہ پہنچے جہاں ایک اعلی سطحی اجلاس میں کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں فوری طور پر کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور گذشتہ رات کوئٹہ سے اسکا آغاز کردیا گیا اور سریاب بروری مشرقی بائی پاس نواں کلی سمیت دیگر علاقوں میں ایف سی پولیس اور اے ٹی ایف جے سات سو سے زائد اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا اور صبح تک جاری رہا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دو درجن کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور انکے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ جسمیں راکٹ لانچر کلانشکوف پسٹل رافلیں اور مختلف اقسام کے سینکڑوں روانڈز برامد کرلئیے۔ زرئع کے مطابق کومبنگ آپریشن بلا تعظل جاری رھے گا۔