Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ میں کانگو وائرس کی مریضہ جاں بحق‘ اب تک مرنیوالوں کی تعداد 9 ہو گئی

کوئٹہ میں کانگو وائرس کی مریضہ جاں بحق‘ اب تک مرنیوالوں کی تعداد 9 ہو گئی
August 21, 2016
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ میں کانگو وائرس کے وار جاری ہیں۔ فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج مریضہ دم توڑ گئی۔ رواں سال کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد نو ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کانگو وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔ کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج مریضہ دم توڑ گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق افغانستان کی رہائشی بی بی فاطمہ کو چار روز قبل افغانستان سے کوئٹہ لایا گیا تھا جس کے بعد انکے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے کراچی بھجوائے گئے تھے جہاں خاتون میںکانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی۔ ڈاکٹرز کے مطابق کانگو وائرس کی تشخیص اور ڈائیلائسز مشین نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ وائرس کی تصدیق کیلئے خون کے نمونے کراچی بھجوانے پڑتے ہیں۔ رواں سال کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے کانگو وائرس کے 82 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں 22 مریضوں میں کانگو وائرس کی تشخیص ہو گئی جبکہ رواں سال اب تک 9 افراد کانگو وائرس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔