Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
February 5, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کرلی۔

ایس ایس پی آپریشن غلام اظفر مہسر کے مطابق کمشنرآفس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکہ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی کے قریب ہوا۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا، لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے کمشنرو ڈپٹی کمشنر کے آفس کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکام سے فوری واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

میرضیاءاللہ لانگو نے کہا بے گنا لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں۔ اس طرح کے واقعات سے بلوچستان کی عوام میں خوف و ہراس نہیں پھیلایا جاسکتا۔ صوبے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔

انہوں نے کہا سیکورٹی فورسز کی مدد سے واقعے میں ملوث ذمہ داروں کو نشان عبرت بنادیا جائے گا۔ پُر امن ماحول خراب کرنے کی ناکام کوشش کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ دھماکے میں زخمی افراد کو فوری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔