Friday, October 7, 2022

کوئٹہ میں چرچ پر حملہ ، 92 نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی

کوئٹہ میں چرچ پر حملہ ، 92 نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی

کوئٹہ ( 92 نیوز ) 92نیوز نے کوئٹہ میں زرغون روڈ پر واقع چرچ پر دہشتگرد حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ۔
کوئٹہ کے زرغون روڈ پر دو دہشتگرد چادریں اوڑھے چرچ کے بائیں طرف سے اچانک نمودار ہوئے ایک حملہ آور مرکزی دروازے پر پہنچ گیا جبکہ اس کے پیچھے آنے والا ساتھی اس کو کور دینے کے لیے دیوار کے اوپر قائم سکیورٹی پوسٹ پرگولیاں برسانی شروع کر دیں ۔
فائرنگ کی آواز سنتے ہی گارڈ نے چرچ کا مرکزی دروازہ بند کر دیا ۔ ایک حملہ آور دروازے کے اوپر چڑھ کر صحن میں کود گیا اور ساتھی کے لیے دورازہ کھول دیا ۔


دہشگردوں کے صحن میں داخل ہونے پر دیوار کے اوپرسکیورٹی پوسٹ پر تعینات اہلکار نے بھی نیچے چھلانگ لگادی اوردہشتگردوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس سے ایک حملہ آور زخمی ہو گیا ۔
جوابی کارروائی سے حملہ آور بوکھلا گئے ۔ زخمی دہشگرد اور اس کا ساتھی کافی دیر تک دروازے کے پاس کھڑےرہے ۔
سکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے ایک دہشتگرد دروازے پر ہی مارا گیا جبکہ دوسرا حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اور بھاگتے ہوئے چرچ کی بلڈنگ کے مرکزی دروازے پر پہنچا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔