Thursday, September 29, 2022

کوئٹہ میں چرچ پر حملہ کرنیوالوں کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کرلیا گیا

کوئٹہ  میں چرچ پر حملہ  کرنیوالوں کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کرلیا گیا

کوئٹہ ( 92 نیوز ) کوئٹہ میں چرچ پر خود کش حملہ کرنے والوں کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کر لیا گیا ۔
دہشت گردوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھی نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں ۔
اسپتالوں میں متعدد زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ  کر دیا  گیا  ہے جبکہ 30  سے زائد زخمی اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔
حملے کے بعد میتھو ڈسٹ چرچ سے منسلک سڑک تاحال بند ہے ۔ جہاں تحقیقاتی اداروں کے اہلکار شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں ۔ حملہ آوروں کی شناخت کیلئے ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کرلئے گئے۔
چرچ حملے کے خلاف وکلاء تنظیموں کی جانب سے آج بلوچستان بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا ہے ۔ کوئٹہ شہر میں سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔