Thursday, September 29, 2022

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایس پی اہلیہ ، بیٹے اور پوتے سمیت شہید

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایس پی اہلیہ ، بیٹے اور پوتے سمیت شہید

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں نواں کلی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس پی انویسٹی گیشن محمد الیاس، اہلیہ ، بیٹے اور پوتے سمیت شہید ہو گئے ۔ ایس پی کی بہو اور پوتی شدید زخمی ہوگئیں ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ کا واقعہ نواں کلی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایس پی انوسٹی گیشن سٹی محمدالیاس اپنی گاڑی میں اہل خانہ کے ہمراہ گزر رہے تھے کہ گھات لگائے نامعلوم موٹرسواروں نے انکی گاڑی پراندھادھند فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی انوسٹی گیشن محمدالیاس ان کی اہلیہ، بیٹا ایڈووکیٹ محمدعدیل اور 6 سالہ پوتا عبدالوہاب شہید ہو گیا جبکہ ان کی بہو اور پانچ سالہ پوتی مرواءزخمی ہو گئیں ۔
فائرنگ کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کئے جبکہ زخمی ہونے والوں کو فوری طورپر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایس پی محمد الیاس پر دو موٹرسائیکلوں پرسوار چار دہشت گردوں نے حملہ کیا جن کی گرفتاری کیلئے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملوث عناصر کیفر کردار تک پہنچایاجائیگا۔