Thursday, September 19, 2024

کوئٹہ میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ،اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق

کوئٹہ میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ،اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق
June 16, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) کلی بنگلزئی میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لیویز اہلکار انور اور اس کے دوست دوبھائی نجیب اللہ اور حبیب اللہ شہید ہوگئے۔ لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش جب لیویز اہلکار اپنے دوستوں کے ہمراہ قبرستان سے گھر آرہے تھے۔ نگران وزیراعلی بلوچستان میر علاولدین مری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ واقعے کے بعد فوری طور پر پولیس ایف سی اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکار موقعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بند ی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔ ۔