Monday, November 28, 2022

کوئٹہ میں عوام کیلئے قائم بس اسٹینڈز اورانتظار گاہیں کھنڈرات میں تبدیل

کوئٹہ میں عوام کیلئے قائم بس اسٹینڈز اورانتظار گاہیں کھنڈرات میں تبدیل
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں عوام کی سہولت کیلئے قائم بس اسٹینڈز اورانتظار گاہیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں،،،جبکہ انتظامیہ اس صورتحال سے بے خبر ہے۔ بلوچستان کا صوبائی دارلحکومت کوئٹہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے، لوکل ٹرانسپورٹ کی خستہ حالی اور ٹریفک کے مسائل تق ایک طرف شہر میں موجود بس اسٹینڈز اور انتظار گاہیں بھی زبوں حالی کا شکار ہیں اور اب یہ منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہ میں بدل چکی ہیں۔ شہری کہتے ہیں کہ شہر میں انتظار گاہوں کا فقدان تو اپنی جگہ موجود بس اسٹینڈزپر بھی سہولیات نام کی کوئی چیز نہیں عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انتظار گاہوں کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ان کی مرمت بھی کروائی جائے اس کے علاوہ شہر کے اہم چوراہوں پر مزید انتظارگاہوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔