Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ میں دستکاری کے نمونوں کی نمائش،خواتین کی شرکت

کوئٹہ میں دستکاری کے نمونوں کی نمائش،خواتین کی شرکت
July 30, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز ) کو ئٹہ میں غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے لگا ئی گئی دستکاری کے نمونوں کی نمائش میں خوا تین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ کو ئٹہ میں غیر سر کاری تنظیم کی جانب سے سٹی ہا ل میں سوسے زائدہنر مند خوا تین کے بنائے گئے ستکاری کے نمونوں کی نما ئش کا انعقاد کیا گیا ،  رنگ بر نگے دھا گوں اور شیشوں ، موتیوں  ، نگوں سے سجے دھجے ملبو سات  ، خامک کے کشیدے سے بنائے گئے فریم  ، لیدر پرس کی چینز  ،  پشتون زیورات اور لکڑی کے ٹکڑوں سے تر اشے گئے ڈیکوریشن پیسز خوا تین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈا ئریکٹر منسٹری آف ہیومن رائٹس بلو چستان جہاں آرا تبسم کا کہنا تھا کہ نما ئش کا مقصد ہنر مند خواتین کے کا م کو مارکیٹ فرا ہم کر نا ہے نما ئش میں آ ئی خوا تین دستکاری کے نمونوں کی خریداری بھی کر تی رہیں  ، نمائش دوروز تک جاری رہے گی ۔