Thursday, October 6, 2022

کوئٹہ : معروف ڈاکٹرماہر امراض ذیابیطس ارشاد کھوسہ اغوا

کوئٹہ : معروف ڈاکٹرماہر امراض ذیابیطس ارشاد کھوسہ اغوا
کوئٹہ (92نیوز)کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے معروف ڈاکٹر ماہر امراض ذیابیطیس ڈاکٹر ارشاد کھوسہ کو نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے معروف ڈاکٹر ماہر امراض ذیابیطیس ارشاد کھوسہ پرنس روڈ پر واقع اپنے کلینک سے گھر جا رہے تھے کہ جناح ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا ۔ پولیس کے مطابق اغوا کار ڈاکٹر ارشاد کھوسہ کی گاڑی اور موبائل فون چھوڑ کر انہیں اپنے ہمراہ لے گئےواقع کے بعد پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے اغوا کاروں کی تلاش شروع کر دی ۔