کوئٹہ ، مشرقی بائی پاس آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کی کریش لنڈنگ ، عملے کے دو افراد زخمی
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کی کریش لنڈنگ کے باعث ہیلی کاپٹر مکمل تباہ ہو گیا جس میں زخمی ایف سی اہلکار شہید اور عملے کے دو افراد زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر مطابق پاک آرمی ایوسی ایشن کا امدادی ہیلی کاپٹر زخمی ایف سی اہلکار کو کوہلو سے کوئٹہ لار ہا تھا کہ کوئٹہ نواحی علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹرکریش لینڈ کر گیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں آگ بھٹرک اٹھی۔
اطلاع ملتے ہی ایف سی ، پولیس اور دیگر امداد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا۔
حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں زخمی ایف سی اہلکار شہید جبکہ دونوں پائلیٹ محفوظ رہے ۔
واقعے میں عملے کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پرسی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
سیکورٹی فورسز کے اعلی حکام موقعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کر کے مزید تحقیقا ت شروع کر دی گیں۔