Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ: مرغی کے گوشت کی قیمت 300 سے بڑھ کر 320 روپے فی کلو ہو گئی

کوئٹہ: مرغی کے گوشت کی قیمت 300 سے بڑھ کر 320 روپے فی کلو ہو گئی
January 1, 2018

کوئٹہ (92 نیوز) سال 2018 کوئٹہ کے عوام کے لئے مہنگائی کا تحفہ لے کر آیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت بھی 3 سو سے 3 سو 20 روپے فی کلو ہو گئی۔
وادی کوئٹہ میں سرد ہوائیں چلتے ہی سوپ اور یخنی کا استعمال بڑھ جاتا ہے مگر سال 2018 کی نئی صبح کا آغاذ کوئٹہ کے شہریوں کے لئے مہنگائی کی خبر ساتھ لایا۔
سوپ اور یخنی میں استعمال ہونے والی مرغی کو بھی پر لگ گئے۔ قیمت میں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اضافہ ہوا۔ مرغی کا گوشت تین سو سے تین سو 20 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے مگر پوچھنے والا کوئی نہیں۔
دکاندار نے کہا کہ سردی میں مرغی کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔ مال دیگر صوبوں سے کم آنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ادھر شہریوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اگر سال کے آغاز میں ہی پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال نہ کیا تو گراں فروش پورا سال شہریوں کو مہنگائی کا تحفہ دیتے رہیں گے۔