Tuesday, September 27, 2022

کوئٹہ ،مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی منشیات نذر آتش

کوئٹہ ،مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی منشیات نذر آتش

کوئٹہ ( 92 نیوز ) کوئٹہ میں انسداد منشیات فورس اور ایف سی کی کارروائیوں میں پکڑی گئی منشیات نذر آتش کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ۔
تقریب میں رواں سال پکڑی گئی منشیات جلا دی گئی اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ منشیات کا پیسہ دہشت گردوں کی مدد کیلئے استعمال ہو رہا ہے ۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں داخل ہونے والے تمام خفیہ راستوں کو بند کر رہے ہیں ۔