Saturday, July 27, 2024

کوئٹہ : ماں بچوں سمیت پانی کی ٹینکی میں کود گئی‘ 4 بیٹیاں جاں بحق

کوئٹہ : ماں بچوں سمیت پانی کی ٹینکی میں کود گئی‘ 4 بیٹیاں جاں بحق
May 5, 2016
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ کے علاقے کلی فیض آباد میں ماں نے اپنی چار معصوم بچیوں سمیت پانی کی ٹینکی میں چھلانگ لگا دی جس کے باعث چاروں حوا کی بیٹیاں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ ماں کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی فیض آباد کے رہائشی جمعہ خان کے گھر اس وقت کہرام مچ گیا جب اسکی بیوی نے اپنی چار معصوم ننھی کلیوں سمیت پانی کی ٹینکی میں چھلانگ لگا دی جس سے چاروں بیٹیاں جن کی عمریں 3 سے 10 سال کے درمیان ہیں‘ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ماں کو بیہوشی کی حالت میں زندہ بچا لیا گیا۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بچیوں کی لاشوں اور بے ہوش ماں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشن کے مطابق ماں کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا جس پر اس نے بچیوں کو مارنے کی کوشش کی۔