Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ: لکڑی کے کارخانے میں آگ لگنے سے لاکھوں کا فرنیچر جل کر خاکستر

کوئٹہ: لکڑی کے کارخانے میں آگ لگنے سے لاکھوں کا فرنیچر جل کر خاکستر
January 8, 2018

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں لکڑی کے کارخانے میں آگ لگنے سے لاکھوں کا فرنیچر جل گیا۔
کوئٹہ کے معروف اختر محمد روڈ پر فرنیچر بنانے کے کارخانے میں پینٹ کے سلنڈر کو آگ لگ گئی۔ آگ نے چند لمحوں میں پورے کارخانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہی کارخانے کا مالک اور ملازمین موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے سامان نکالنے کی کوشش کی مگر آگ قابو سے باہر ہو چکی تھی جس کی شدت کے باعث وہ کارخانے میں داخل نہ ہو سکے۔
فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ڈیڑھ گھنٹے کی کوششوں سے آگ پر قابو پایا۔
آگ لگنے سے لاکھوں کا تیار فرنیچر اور لکڑی جل کر خاکستر ہو گئی۔