Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

 کوئٹہ : لاء کالج میں چیئریٹی میوزیکل نائٹ کا اہتمام

 کوئٹہ : لاء کالج میں چیئریٹی میوزیکل نائٹ کا اہتمام
July 28, 2015
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ کے لاءکالج میں چیریٹی میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں سروں کی بہار آمڈ آئی اور شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق موج مستی اور انجوائے منٹ سے بھرپور یہ تقریب منعقد کی گئی تھی کوئٹہ کے لاءکالج میں۔ جہاں شہر کے نامورگلو کاروں نے اپنے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا اور گلو کاری کے ایسے جوہر دکھائے کے سننے والے بھی داد دیئے بنا نہ رہ سکے گلو کاری کے ساتھ ساتھ تقریب میں مختلف سٹالز بھی لگائے گئے تھے جن میں فیس پینٹنگ اور مہندی پر بھی شائقین کا رش دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر محمد خان شاہوانی تھے جن کا کہنا تھا کہ صحت مند تفریح کے ان مواقعوں سے شہر میں خوف اور وحشت کے سائے ہمیشہ کے لئے ختم ہونگے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ تقریب سے حاصل ہونے والی آمدنی غریب اور بے سہارا بچوں کی زندگیوں میں خوشیاں بکھیرنے میں خرچ ہونگی ۔[ تاکہ وہ بھی زندگی کے رنگوں میں رنگ سکیں۔